زندگی کی کہانی کچھ چہروں سے شروع ہوتی ہے، اور کچھ رشتے رہتی دنیا تک ہمارے دل کا حصہ بن جاتے ہیں

SSG – خواب، حوصلے اور دوستی کی کہانی

زندگی کی کہانی کچھ چہروں سے شروع ہوتی ہے، اور کچھ رشتے رہتی دنیا تک ہمارے دل کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ کہانی ہے چار دوستوں کی – سعد، شاہ زین، شارق، اور شہریار، جو اپنے آپ کو SSG (Special ‘S’ Gang) کہتے ہیں۔ مری کے خوبصورت پہاڑوں میں واقع لارنس کالج ان کی دوستی کا گواہ بنتا ہے، جہاں یہ ہنستے، لڑتے، سیکھتے اور زندگی کے پیچیدہ سبقوں سے گزرتے ہیں۔

سعد، ایک فوجی افسر کا بیٹا، باوقار اور نرم دل ہے۔ شاہ زین گاؤں کے رئیس کا پوتا ہے، مغرور مگر جذباتی۔ شارق، ایک سمجھدار، خوددار لڑکا جس نے مشکلات میں بھی حوصلہ نہ ہارا۔ اور شہریار، ایک بینڈ ماسٹر کا بیٹا، جو سادگی اور خلوص کی تصویر ہے۔

ان کے ساتھ کہانی میں شامل ہوتی ہیں دعا اور رانی۔ دعا، ایک خودمختار، عزت نفس رکھنے والی لڑکی۔ رانی، شوخ و چنچل، جو تعلیم سے زیادہ زندگی کو جینے میں یقین رکھتی ہے۔

جب ایک غلط فہمی کی وجہ سے دعا اور سعد کا ٹکراؤ ہوتا ہے، تو SSG میں دراڑ آ جاتی ہے۔ سعد دعا کو پسند کرتا ہے مگر الفاظ نہ ہونے کے باعث سب کچھ بکھر جاتا ہے۔ ہاسٹل سے نکالا جانا، تھپڑ، ناراضگیاں اور جدائیاں — سب کچھ بدل جاتا ہے۔

مگر وقت کسی کے لیے نہیں رکتا۔ سعد فوج میں شامل ہو جاتا ہے، دعا میڈیکل کالج میں جاتی ہے، اور باقی دوست اپنے خوابوں کے پیچھے نکل پڑتے ہیں۔ کچھ زخم مندمل ہوتے ہیں، کچھ خواب بکھرتے ہیں... لیکن کہانی ختم نہیں ہوتی۔

جب دوستی، محبت اور فرض آپس میں ٹکرا جاتے ہیں

وقت گزرتا ہے۔ چاروں دوست مختلف راہوں پر نکل چکے ہیں۔ سعد PMA سے اعزاز کے ساتھ پاس آؤٹ ہوتا ہے۔ شارق کامیاب نیوز اینکر بن جاتا ہے۔ شاہ زین سیاست کے میدان میں قدم رکھتا ہے اور شہریار اسسٹنٹ کمشنر بن جاتا ہے۔

دعا اور سعد کی راہیں دوبارہ ملتی ہیں، محبت پھر جاگ اٹھتی ہے، لیکن اس بار وقت اور حالات کی کڑی آزمائش ہے۔ ایک طرف ذمہ داریاں، دوسری طرف جذبات۔ دعا اور سعد اپنا کیریئر بناتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔ آخرکار ان کی شادی ہوتی ہے۔

SSG ایک بار پھر متحد ہوتی ہے۔ شارق اور رمشا کی شادی طے ہوتی ہے، شہریار اپنے ماضی کی تلخیوں سے معافی مانگتا ہے، شاہ زین اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہے، اور رانی اسے اپنی خوشخبری دیتی ہے۔

لیکن ملک کا فرض پھر آواز دیتا ہے۔ سعد کی تعیناتی LOC پر ہوتی ہے۔ چاروں دوست، اب اپنے اپنے میدانوں میں، ملک کے دفاع میں ایک کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں — کوئی میڈیا کے ذریعے، کوئی انتظامیہ کے ذریعے، اور کوئی بندوق اٹھا کر۔

سعد زخمی ہوتا ہے، مگر مشن مکمل کرتا ہے۔ ایک بار پھر دوستی، قربانی اور وفا جیت جاتی ہے۔


آخر میں، یہ چار دوست واپس لارنس کالج جاتے ہیں۔ وہیں سے جہاں خوابوں کا آغاز ہوا تھا۔ وہاں کے طلبہ کو مشورہ دیتے ہیں:

“ملک سے وفا، خوابوں سے عشق اور دوستوں سے سچائی… یہی کامیابی کا راز ہے۔”

Comments