عشق مرشد' کا گہرا جائزہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراما ہے
مشہور ڈرامے 'عشق مرشد' کا گہرا جائزہ عشق مرشد' پاکستانی ٹیلی ویژن کا نمبر ون ڈراما ہے جس نے اپنی زبردست کہانی، شاندار اداکاری اور پیچیدہ سماجی مسائل کی عکاسی سے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ یہ ڈراما، جو 2023 میں نشر ہوا، بہت ہی سپیڈ میں آسمان کی بلندی کو چھونے لگا تھا ، جس کی وجہ رومانیت، سماجی تبصرے اور ڈرامائی تناؤ کا بہترین امتزاج ہے۔ کہانی دو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد، شاہ میر سکندر اور شبرا سلمان کے گرد گھومتی ہے۔ شاہ میر ایک طاقتور سیاسی خاندان کا پرکشش اور ذہین بیٹا ہے جو عیش و آرام کی زندگی گزارتا ہے۔ اس کی دنیا شبرا سے ٹکراتی ہے، جو ایک اصول پسند اور صاف گو لڑکی ہے اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور ایک منصفانہ اور مساوی معاشرے کا خواب دیکھتی ہے۔ اسے سیاست دانوں اور اشرافیہ پر گہرا عدم اعتماد ہے، جو شاہ میر کی محبت میں ایک بڑی رکاوٹ بن جاتا ہے۔ شبرا کا دل جیتنے کے لیے، شاہ میر ایک بڑی تبدیلی سے گزرتا ہے۔ وہ اپنی پرتعیش زندگی کو چھوڑ کر ایک سادہ، غریب آدمی، فضل بخش کی شناخت اختیار کر لیتا ہے۔ وہ شبرا کے قریب ہونے اور اس کی دنیا کو سم...